کرونا سے جلد نجات حاصل کرلیں گے، شوبز شخصیات

کرونا سے جلد نجات حاصل کرلیں گے، شوبز شخصیات

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی اکثریت کا کہناہے کہ اس وقت تو کرونا وائرس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں ہر قسم کا کام رکا ہوا ہے جب ہم لوگ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس وبا سے نجات حاصل کرلیں گے اور ایک بار پھر شوبز سرگرمیوں کا آغاز ہوگا تو سب کو فلموں میں سے آئٹم سانگ جیسی بے مقصد اور بے ہودہ چیز کو نکالنے کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔جو لوگ آئٹم سانگ کو فلم کی کامیابی قرار دیتے ہیں وہ کام کو تو جانتے نہیں اس لئے اپنی ناکامی کو چھپانے کی خاظر اس کا سہارا لیتے ہیں ماضی میں ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار فلمیں بنائی گئیں ان میں سے ایک میں بھی کسی قسم کی فحاشی اور بے ہودگی کا سہارا نہیں لیا گیا تھا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ آئٹم سانگ فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں ان پر پابندی لگنی چاہئے، آئٹم سانگ ہمارے معاشرے اور بچوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،اکرم اداس،مہک نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیرعائشہ جاوید،عارف بٹ،عینی رباب،عروج،حمیرا،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہاب تو بالی ووڈ میں بھی آئٹم سانگ کی مخالفت ہورہی ہے ہم لوگ جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں پر اس قسم کی چیزیں کوفلموں کا حصّہ نہیں بنانا چاہیے۔

ہماری عوام بہت سیدھی سادھی ہے اس کو گلیمر اور فحاشی میں فرق معلوم نہیں ہے۔

ہم لوگ گلیمر کو بھی فحاشی کہتے ہیں۔

مزید :

کلچر -