مشکل وقت میں مستحقین کی مدد کرنی چاہئیے،نیلم منیر

مشکل وقت میں مستحقین کی مدد کرنی چاہئیے،نیلم منیر
 مشکل وقت میں مستحقین کی مدد کرنی چاہئیے،نیلم منیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں اْن لوگو ں کی مدد کرنی چاہیے جو دن رات ہماری خدمت کرتے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیرنے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا۔ نیلم منیر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کولاج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جانب اْن کی اپنی تصویر ہے جبکہ دوسری جانب اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام لکھا ہے۔نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ وہ وقت ہے کہ اب ہم سب کو اْن تمام لوگوں کے دْکھ درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں۔

اور ہماری خدمت کرتے ہیں۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ’جیسے ڈیلیوری بوائے، ہمارا گھریلو عملہ اور ہمارے سیٹ پر موجود ہمارا عملہ اور اِن جیسے بہت سے ایسے لوگ جوسفید پوش ہیں، اپنی عزت نفس کی خاطر کسی سے خیرات نہیں مانگتے ہیں اور نہ ہی کسی کے ا?گے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔‘اْنہوں نے لکھا کہ’اب وقت ا?گیا ہے کہ ہم سب ا?گے بڑھیں اوراْن کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیراْن کی مدد کریں۔‘ نیلم منیر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ا?پ سب سے یہ میری ذاتی اپیل ہے۔

مزید :

کلچر -