منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے،ماہم

منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے،ماہم
منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے،ماہم

  

لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ،ہوسٹ اور ماڈل ماہم بٹ نے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد کی حالت زار اور معاشرے میں ان کے ساتھ کئے جانے والا سلوک بیان سے باہرہے۔ماہم بٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کی لت بہت بری چیز ہے جو انسان کو برباد کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عام طور پرنشے کے عادی افراد کو طنز اور توہین کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان افراد کی حالت کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔ ماہم بٹ نے بتایا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے۔

وراس سے دوچار لوگوں کو کسی بھی بیماری کی طرح طبی طور پر علاج کروانے کی ضرورت ہے۔ نشے کا عادی شخص کسی دوسرے کی زندگی نہیں بلکہ اپنی زندگی تباہ کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات انسان کو کچھ سمجھ نہیں آتی تو وہ اپنی ناسمجھی میں اس راہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ ماہم بٹ نے درخواست کی کہ ایسے لوگوں کے ساتھ اچھا برتا کریں، انہیں طنز کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کی کانسلنگ کریں۔

مزید :

کلچر -