امر خان کی فلم”دم مستم“ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہوگا
لاہور(فلم رپورٹر)کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد اداکارہ امر خان کے کیرئر کی پہلی فلم”دم مستم“ کی شوٹنگ کا دوبارہآغازہوگا۔امر خان نے سوشل میڈیا پر فلم کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ صارفین ان کو مبارکباد کے پیغامات دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔دوسری طرف عمران اشرف بھی مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے شوٹنگ کی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔دونوں فنکاروں کی یہ پہلی فلم ہے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز لاہور سے کیا گیا تھا جسے Cereal Entertainment پروڈیوس کررہا ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد،سلیم معراج،عدنان شاہ ٹیپو اور مومن ثاقب شامل ہیں۔فلم کی 60 فیصد شوٹنگ لاہور جبکہ باقی کراچی میں ہوئی ہے۔فلم کے پروڈیوسر اختر حسنین اور عدنان صدیقی، جبکہ ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں۔
۔امر خان بے شمار ڈراموں میں یاد گار کردار کرچکی ہیں،حال ہی ختم ہونے والی سیریل ’دل گمشدہ‘ میں انہوں نے ناقابل فراموش کردار کیا تھا۔اپنی پہلی فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے امر خان نے بتایا کہ مجھے کافی عرصہ سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز مل رہی تھیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر میں انکار کرتی رہی کیونکہ میں کسی منفرد کردار اور کہانی کی تلاش میں تھی جو مجھے”دم مستم“ کی صورت میں ملا تو میں کام کے لئے تیار ہوگئی۔ عدنان صدیقی،اختر حسنین اور احتشام الدین سمیت ہماری پوری ٹیم شاندار ہے۔