ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم کا مختلف سب ڈویژنوں کا دورہ

ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم کا مختلف سب ڈویژنوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے سینٹرل سرکل میں ایس ای محمد نعیم نے واپڈا ٹاؤن، کالج روڈ اور ائیر لائن سب ڈویڑنز کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور کرونا وائرس سے بچنے کے لئے کئے گئے سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس ای محمد نعیم نے افسران اور اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے دفاتر میں الرٹ رہیں اور اپنے کمپلینٹ دفاتر کے نمبروں کو ایکٹو رکھیں اورکسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ملازمین اپنی صحت کو مقدم رکھیں اور دی گئی سیفٹی ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی سے متعلق تمام شکایات بجلی بل پر دئیے گئے نمبروں پر بذریعہ فون درج کروائیں۔اور ہر ممکن کوشش کریں کہ بجلی سے متعلق شکایات کے لئے لیسکو دفاتر میں تشریف نہ لائیں۔لیسکو چیف نے صارفین کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔لیسکو صارفین اپنے بجلی بلوں پر دیئے گئے نمبروں کے علاوہ درج ذیل نمبروں 0320-0520888, 042-99205461-64, 111-000-118پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -