VIVOکی طرف سے وزارت صحت کو ایک لاکھ فیس ماسک کا عطیہ

VIVOکی طرف سے وزارت صحت کو ایک لاکھ فیس ماسک کا عطیہ

  

لاہور(پ ر) VIVOاسمارٹ فونز پاکستان کا پہلا برانڈ ہے جس نے ملک کو درپیش حالیہ سنگین صورتحال کے پیش نظر آگے بڑھ کر منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن، حکومت پاکستان، کے ساتھ تعاون میں اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔vivoنے خطرناک وباسے مقابلے کے لیے ایک لاکھ فیس ماسک کا عطیہ کیا۔ اس موقع پر VIVOپاکستان کے سی ای او، ایرک کونگ نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے مگر مجھے یقین ہے کہ ضروری حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ یہ عطیہ VIVOپاکستان کی طرف سے اس امر کی یقین دہانی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم حکومت پاکستان اور ملک بھر کے عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور اس مہلک وبا کے خلاف جنگ میں اس وقت تک مقابلہ کریں گے، جب تک یہ جنگ جیت نہ لی جائے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ پولیس اور پیرا میڈکس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے گھرکے اندر رہیں۔

VIVOکو آپ سب کی صحت کا خیال ہے۔ پاکستان زندہ باد!

مزید :

کامرس -