مہمند، ریسکیو 1122 کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اُڑائی گئی

مہمند، ریسکیو 1122 کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اُڑائی گئی

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ریسکیو 1122 کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اُڑائی گئی۔ میرٹ کو یکسر نظر انداز کر کے ٹیسٹ اور انٹرویو میں شامل نہ ہونے والے اُمیدواروں کو منتخب کیا گیا۔ جبکہ تحریری امتحان میں ٹاپ کرنے والوں کو لیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ منتخب ہونے والے اُمیدواروں کو ٹیسٹ اور اسناد سامنے لائی جائے۔ مستمل شاہ اور دیگر اُمیدواروں کا مہمند پریس کلب میں گفتگوتفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مستمل شاہ، جاوید، شاہ زیب اور دیگر نے کہا کہ ضلع مہمند کیلئے ریسکیو 1122 میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو میں میرٹ کی دھجیاں اُڑائی گئی۔ اشتہار میں دیئے گئے ہدایات اور طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔ تحریری اور فزیکل ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے والے اُمیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ تحریری ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والوں کو لیسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ منتخب ہونے والے اُمیدواروں کا ٹیسٹ پیپر ز سامنے لایا جائے۔ مقامی افراد کو نظر انداز کر کے غیر مقامی اور نا اہل لوگوں کو منتخب کر کے ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تحریری ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے اُمیدوارکو لسٹ سے نکال کر 30-20 سکور حاصل کرنے والوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ انٹرویو کا طریقہ کار بالکل غلط تھا کیونکہ اصل اسناد کو چیک ہی نہیں کیا جس کی وجہ اُن کی ملی بھگت ہے۔ ہم ضلع مہمند کے نوجوان انصاف کے دعوے دار وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ جعلی بھرتی اور میرٹ لسٹ پر نظر ثانی کر کے اہل اُمیدواروں کو بھرتی کر کے ہمیں اپنا حق دیا جائے۔ بصورت دیگر اس کے خلاف شدید احتجاج شروع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -