پشاور کوروناوائرس،پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی سنٹر قائم

پشاور کوروناوائرس،پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی سنٹر قائم

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ممکنہ طور پر پولیس اہلکاروں کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں خصوصی سنٹر قائم کردیا ہے،خصوصی قرنطینہ سنٹرتھانہ بھانہ ماڑی کی حدود چوکی لنڈی یر خجوی میں قائم کیا گیا ہے، قر نطینہ میں ابتدائی طور پر دس کمروں پر مشتمل سنٹر میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے اس ضمن میں متعلقہ پولیس پوسٹ کا دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی خاطر قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کافیصلہ کرلیا،ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے اس ضمن میں متعلقہ پولیس پوسٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر ایس پی سٹی محمد شعیب اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے بلڈنگ سمیت تمام امور کا بغور جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے ایس پی سٹی محمد شعیب کو قرنطینہ سنٹر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی ممکنہ منتقلی کی خاطر قرنطینہ قائم کیا جا رہا ہے، قرنطینہ کا قیام احتیاطی طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے، قرنطینہ میں پولیس اہلکاروں کو رکھا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -