تائیگر فورس مستحق افراد کو ریلیف کیلئے اہم کردار ادا کریگی،نصرت واحد

تائیگر فورس مستحق افراد کو ریلیف کیلئے اہم کردار ادا کریگی،نصرت واحد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس میں مستحق افراد کو ریلیف کیلئے ٹائیگر فورس اہم کردار ادا کریگی۔ضرورت مند افراد احساس پروگرام میں خود کو رجسٹرڈ کرواکر امداد حاصل کرسکتے ہیں،مخیر حضرات کرونا فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروائیں تاکہ غریب افراد کی ہر ممکن مدد کی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نوجوانوں نے کرونا وائرس کے سلسلے میں ٹائیگر فورس میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -