اسفندیار ولی خان کا جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
پشاور(پ ر)سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان کا جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار،سماجی رابطوں کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، میر شکیل رحمان کو بیماری کی حالت میں اپنے بھائی سے نہ ملنے دینا افسوسناک ہے۔ کل کو اگر میر شکیل باعزت بری ہوتے ہیں تو اُن کے دکھوں کا مداوعا کون کریگا؟ رب کریم میر جاوید کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے!