بنوں،کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ،لاک ڈاؤن میں مزید سختی

بنوں،کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ،لاک ڈاؤن میں مزید سختی

  

بنوں (بیورورپورٹ)بنوں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آتے ہی بنوں پولیس نے لاک ڈاؤن میں مزید سخت کر دی۔بنوں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے اور ایک مریض کی ہلاکت کے بعد بنوں پولیس نے تمام علاقوں میں لاک ڈاؤن میں مزید سخت کردی گئی ہے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایت پر علاقے میں نکل حرکت محدود کرنے کے لیے پہلے سے 14 چیک پوسٹ قائم تھی لیکن اب مزید 10 چیک پوائنٹ قائم کردیا گئے ہیں سٹی،کینٹ، رورل اور صدر سرکل میں لاک ڈاون کو مزید سخت کردیا گیا ہے شہر کو داخل ہونے والے راستوں اور متاثرین کے گھروں کے آس پاس مزید ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ڈی پی او یاسر آفریدی نے علاقہ مندو اور سوکڑی حسن خیل میں مکمل لاک ڈاون کروایا جبکہ ضلع بھر میں ڈبل سواری اور بلا ایمرجنسی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے اور عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور بغیر ایمرجنسی کے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ اس موذی مرض کارونا سے آپ اور آپکے پیارے محفوظ رہ سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -