شانگلہ،کورونا وائرس سے بچاؤ نے لاک ڈاؤن،خلاف ورزی پر متعدد گرفتار

شانگلہ،کورونا وائرس سے بچاؤ نے لاک ڈاؤن،خلاف ورزی پر متعدد گرفتار

  

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ حالیہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور جاری لاک ڈاؤن کے موقع پر ضلع بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا ایکشن درجنوں لوگوں کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے جملہ گرفتار کئے گئے۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے حالیہ جاری لاک ڈاؤن کے موقع پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج رجسٹر کر لئے ہیں تاہم سماج دشمن عناصر کے خلاف بھی جاری کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے آج ایس ایچ او تھانہ چکیسر حبیب شاہ نے عرصہ دراز سے روپوش مجرم اشتہاری عبد المالک ولد عبد الرشید سکنہ شومباڑ چکیسر کوگرفتار کر لیا اسی طرح دوسری مجرم اشتہاری کی گھر پر بھی چھاپہ زنی کی گئی مگر مجرم عدم موجود پا کر ان کی گھر سے ایک عدد کلاشنکوف، کارتوس برامد ہو کر مومن خان کے خلاف اشتہاریوں کو پناہ دینے کے زمرے میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے تمام پولیس آفیسران کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ منشیات فروش اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ رکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے خاطر لاک ڈاؤن بدستور جاری ہے بازاروں میں صرف راشن اور سبزیوں کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے دکانوں میں رش نہ بنائیں سودا سلف لینے کے بعد گھر کو جائیں ایکدوسرے سے فاصلہ رکھنا ہرگز نہ بھولیں تب تک انشاء اللہ ہم کورونا سے نجات پائیں گے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ ایند سٹرائیک اپریشن کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ چکسیر حبیب شاہ نے مجرم اشتہاری کی گھر کی ایک اور کلاشنکوف برامد کرلی۔ اسی طرح علاقہ کوڑمنگ میں اقدام قتل کی کیس رپورٹ ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے فی الفور مقامی ایس ایچ او تھانہ بشام محمد علی کو ملزم کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کیلئے ہدایت جاری کردی۔ ایس ایچ او تھانہ بشام محمد علی ہمراہ نفری پولیس فی الفور علاقہ کوڑمنگ پہنچ کر ملزم کو دو گھنٹوں میں اندر اندر گرفتار کرکے مقدمہ میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -