بنوں میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بنوں میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  

بنوں (بیورورپورٹ)بنوں میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی کورونا وائرس میں مبتلا مندیو سے تعلق رکھنے والا 74سالہ شخص جاں بحق ہوگیا علاقہ مندیو کے سید نواز خان جو کہ تبلیغ کے سلسلے میں کراچی سے پشاور اور پھر بنوں آئے تھے 26تاریخ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسے کے جی این ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا اور پھر اسے ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا اس دوران اس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 30مارچ کو اسے دوبارہ کے جی این منتقل کرکے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا اور مندیو گاؤں کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کرکے سید نواز کے رشتہ داروں اور ان سے ملنے والے لوگوں کی سکریننگ شروع کردی جبکہ علاقے میں سپرے بھی کیا گیا تاہم سید نواز رات کے وقت ہسپتال میں کورونا سے جاں بحق ہوگیا جسکے بعد بنوں میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -