کورونا وائرس، SAP پاکستان کاروبار چلانے میں مدد کر رہا ہے، ثاقب احمد
کراچی (اکنامک رپورٹر)کورونا وائرس کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاکستان کی تجارت، لاجسٹک اور سفر کے انتظامات کرنے والی کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سپلائی چین اور پروکیورمنٹ کو ازسرنو تشکیل دیتے ہوئے ریئل ٹائم سولیوشن اپنائیں تاکہ طبی سامان کی ترسیل، پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ اسٹاف میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔SAP پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس بحران کے دوران سپلائی چین کو ازسرنو تشکیل دینے اور طبی سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ مسافروں کے باحفاظت انخلا کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے ریئل ٹائم سولیوشنز کے استعمال میں فیصلہ کن اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس مشکل وقت میں دنیا کو بہتر انداز میں چلانے اور لوگوں کی روزمرہ زندگی بہتر بنانے کے لیے قابل بھروسہ پارٹنرز کی حیثیت سے ہم خدمات انجام دینے کے لیے موجود ہیں۔