کورونا وائرس سے جاں بحق 74سالہ سید نواز خان کی تدفین کی گئی

کورونا وائرس سے جاں بحق 74سالہ سید نواز خان کی تدفین کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے 74سالہ سید نواز خان کی تدفین کی گئی اسکی تدفین آبائی گاؤں مندیو بنوں میں کی گئی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر)زبیر خان نیازی،اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت خان اور لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں نذیر اللہ اعوان سمیت متوفی کے چند قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت دی گئی اس موقع پر پورے علاقے کو سیل کردیا گیا تھا اور علاقے میں سخت خوف وہراس پایا گیا۔کرونا وائرس پھیلاؤکے پیش نظر ضلع بنوں کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا ہے بازاروں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے دستے تعینات کئے ہیں علاقہ سوکڑی حسن خیل اور علاقہ مندیو کو سیل کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کی طرف سے عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کو ممکن بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ بنوں میں کورونا وائرس کے دو کیس سامنے آئے ہیں اور دوسرے متاثرہ شخص کا تعلق حسن خیل سوکڑی سے ہے جو کہ ریٹائرڈ فوجی ہے ہے عمر 65سال ہے۔