عمران اسماعیل سے چیئر مین کے پی ٹی رئیر ایڈمرل جمیل اختر کی ملاقات

عمران اسماعیل سے چیئر مین کے پی ٹی رئیر ایڈمرل جمیل اختر کی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا کے روک تھام میں اٹھائے گئے اقدامات، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی موجودہ صورتحال میں ذمہ داریوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین نے گورنرسندھ کو ادارہ کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نام تین کروڑ روپے کے چیک حوالے کئے،اس رقم سے یوٹیلیٹی اسٹورز سے ضرورت مند افراد کے لئے راشن بیگز خریدے جائیں گے۔ گورنرسندھ نے وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی ٹی کی ڈس انفیکشن مہم کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو شہر کے دوسرے علاقوں تک پھیلائیں جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ قومی سطح کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر فرد کی طرح ادارے بھی متحرک ہیں جو کہ خوش آئند اور روشن مستقبل کی نوید بھی ہے ہمیں اسی ٹیم ورک کی طرح ملکی سطح کے چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

صفحہ اول -