کورونا آگاہی مہم، ایڈیشنل آئی جی کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کورونا آگاہی مہم، ایڈیشنل آئی جی کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

  

کراچی(کرائم رپورٹر) کرونا وائرس سے بچاؤ،آگاہی مہم سے بیداری و حفاظتی تدابیر سے شہریوں کو آگاہ کرنے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔سوشل ڈسٹینس و کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم کو چیک کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک،ڈی آئی جی ویسٹ وایس ایس پی سینٹرل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد10 نمبر کا دورہ کیا۔ایڈیشنل آ ئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد 10 نمبر کے دورے کے دوران کرونا وایرس سے بچاؤ وسوشل ڈسٹینس کے حوالے سے لگائے گئے پکٹس،اچھے انتظامات پر ایس ایچ او شریف آباد کامران حیدرکو بہتر کارکردگی و اچھے انتظامات پر نقدی و تعریفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی،ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ و ڈی آ ئی جی ٹریفک جاوہد مہر بھی موجود تھے۔میڈیا سے بات چیت میں ایس ایچ او شریف آباد کامران حیدر نے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے دن رات انتھک محنت کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ ہم آپ کے لئے سڑکوں پر ہیں آپ بلا ضرورت باہر نانکلیں

مزید :

صفحہ اول -