نوشہرہ،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی متعدد دکاندار وں کو جرمانے

نوشہرہ،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی متعدد دکاندار وں کو جرمانے

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ گرافروشوں اور دفعہ 144 کے تحت کاروائیاں،تفصیلات،ضلع نوشہرہ (ترجمان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال کی تحصیل پبی میں پبی مین بازار, سروس سٹیشن بازار اور اکبر پورہ بازار اور قریبی علاقہ جات کے مختلف باراروں کا معائنہ کیا۔ بازار میں کئی دکانوں میں صفائی ستھرائی، سرکاری نرخنامہ اویزاہ نہ کرنا اور معیاد وغیرہ کی چیکینگ کی جبکہ نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کی چیکینگ کرتے ہوے سرکاری وزن سے کم روٹی فروخت کرنے پر دکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا۔اس موقع پر کھلے پائے جانے والے غیر ضروری بازاروں میں دوکانوں میں غیر ضروری دوکانوں اور ریسٹورانٹس کو کھلا پائیے جانے پر سیل کر کے جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ کئی جگہوں میں رش کی بنا پر شرکا کو اپنیاپنے گھروں کو بھیج دیا۔ اور سختی سے ہدایات جاری کی کہ صوبائی حکومت کے جاری اعلامیے میں واضع ہدایات پر عملداری کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -