بنوں، کراچی سے واپس آنے والے شخص کا ٹیسٹ کلیئر موصول

بنوں، کراچی سے واپس آنے والے شخص کا ٹیسٹ کلیئر موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ) بنوں، کراچی سے واپس آنے والے شخص کے ٹیسٹ کلیئر موصول ہوگئے بنوں کے علاقہ سکندر خیل بالا سورانی کا رہائشی ناور خان چند روز قبل کراچی سے واپس آیا تھا جنہیں کورونا وائرس کا مشتبہ قرار دیکر خلیفہ گل نواز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرکے ان کے سواب لیکر ٹیسٹ کیلئے پشاور بھیج دیئے گئے تھے منگل کے روز اُن کے ٹیسٹ موصول ہوئے جن میں اُنہیں کلیئر قرار دیا گیا ہے جس پر اُنہیں ضروری ادویات تفویض کرکے گھر بھیج دیا گیا