صوابی،افغان مہاجر خاندان پر چھت گر گئی،12 سالہ لڑکا جاں بحق

صوابی،افغان مہاجر خاندان پر چھت گر گئی،12 سالہ لڑکا جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) افغان مہا جر کیمپ گندف انڈسٹریل اسٹیٹ گدون آمازئی میں افغان مہاجر خاندان کے کچے مکان کی چھت گرنے سے بارہ سالہ افغان بچہ جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح آٹھ بجے افغان مہاجر کیمپ گندف سیکٹر ای میں وہاں کے افغان مہاجر بسم اللہ کے مکان کا کمرہ جو کہ حالیہ بارشوں سے بوسیدہ ہو چکا تھا گر گیا جس کے ملبے تلے دب جانے سے ان کا بارہ سالہ بیٹا امجدشدید زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹا کر بچے کو شدید زخمی حالت میں نکالا بعد ازاں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن ان کو پشاور ریفر کر دیا گیا جو کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بساافغان مہاجرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد کی جائے۔