پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے گھروں میں محصور افراد کیلئے راشن تقسیم جاری

پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے گھروں میں محصور افراد کیلئے راشن ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث پشاور سمیت مردان اور دیگر اضلاع میں گھروں میں محصور غریب اور مسکین لوگوں میں پاکستان ڈیولپمنٹ فانڈیشن کی جانب سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ڈی ایف غریبوں کو سہولیات پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اس ضمن میں پی ڈی ایف نے غریب پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے گذشتہ روز پاکستان ڈویلپمنٹ فانڈیشن کے زیر اہتمام 55 خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئیں جب کی راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اس سے قبل پاکستان ڈیویلپمنٹ فانڈیشن نے کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم بھی چلائی تھی جس کے لیے 10000 پوسٹر اور 1000 بینرز پشتو اور اردو زبانوں میں چھپوائے گئے تھے چیئرمین pdf محمد بلال سیٹھی کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت اور غریب عوام کی مدد کرنا ذمہ دار شہریوں کی نشانی ہے کورونا سیبچاوکیلئے پی ڈی ایف اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ راشن اور دیگر اخراجات کے لیے پی ڈی ایف نے اپنے فنڈ سے پانچ لاکھ روپے سے زائد کا رقم مختص کیا ہے جس کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیویلپمنٹ فانڈیشن پشاور سمیت صوبہ بھر میں غریب اور نادر افراد کو راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ان کا مزید کہنا تھا کی عوام کی تعاون کے بغیر صوبہ کے تمام غریب اور نادار افراد کو راشن کی ترسیل ممکن نہیں اس لئے عوام اس کار خیر میں بھر پور تعاون کریں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ڈیویلپمنٹ فانڈیشن ان سخت حالات میں غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کا ہر ممکن مدد کرے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -