متھرا کی حدود میں ایک کروڑ پینتالیس لاکھ ڈکیتی کا ڈراپ سین

متھرا کی حدود میں ایک کروڑ پینتالیس لاکھ ڈکیتی کا ڈراپ سین

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند دن قبل تھانہ متھرا کی حدودمیں ایک کروڑ پینتالیس لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین کرتے ہوئے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزمان نے اپنے آپ کو فائر کرکے زخمی کیا تھا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا،کاروبار میں نقصان کی وجہ اور مقروض ہونے پر ڈکیتی کا ڈرانہ رچایا،ملزمان نے اپنے رشتہ دار کو ملوث کرنے کا ڈونگ رچایا،دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جن کی گرفتار ی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق مدعی شاکراللہ ولد احسان اللہ سکنہ باجوڑ کلے حال فقیر کلے نے تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اور اس کا دوست سبحان شیر جا رہے تھے کہ چارپریزہ کی حدود میں تین ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ان سے کروڑوں روپے چھینے کی کوشش کی جبکہ مزاحمت پر فائر کر کے ان کو زخمی کردیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دیایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفرید ی نے ڈکیتی کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل نجم الحسنین لیاقت کو واقع میں ملوث ملزمان کرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ایس پی رورل نجم الحسنین کی سربراہی میں ڈی ایس پی رحیم حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا راضی خان نے واردات کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ مدعی اور اس کا کاروباری دوست نے کاروبار میں نقصان اور قرض خواہ سے جان چھڑانے کی خاطر جھوٹ پر مبنی ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا،جن کے خلاف مقدمہ درج کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جن کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا

مزید :

صفحہ اول -