کورونا وائرس، پنجاب میں مزید سختی کر دی گئی ، آج سے دکانیں کتنے بجے بند ہوں گی ، اعلان ہو گیا

کورونا وائرس، پنجاب میں مزید سختی کر دی گئی ، آج سے دکانیں کتنے بجے بند ہوں گی ...
کورونا وائرس، پنجاب میں مزید سختی کر دی گئی ، آج سے دکانیں کتنے بجے بند ہوں گی ، اعلان ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک کھلیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا سے بچاو کے لئے پنجاب حکومت نے لاک ڈاون کو مزید سخت کردیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے گئے ہیں جن پرعملدرآمد یکم اپریل سے شروع ہوگا۔

نئے اوقات کار کے مطابق جنرل اسٹورز، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اور اس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے-

مزید :

اہم خبریں -قومی -