”آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوں گے کیونکہ۔۔“کورونا وائرس ، ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو خبردار کر دیا

”آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوں گے کیونکہ۔۔“کورونا ...
”آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوں گے کیونکہ۔۔“کورونا وائرس ، ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کے لیے بہت زیادہ درد ناک ثابت ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وائٹ ہاو¿س میں بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک طرف عوام کو خبردار کیا کہ کورونا کے سبب اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے جس کے لیے ہم سب کو تیار رہنا چاہیے تو دوسری جانب انہوں نے کہا کہ کسی بھی حوالے سے منفی سوچنا بہت ہی آسان ہے لیکن میں عوام کو امید دلاتا ہوں کہ ہمارے پاس اس سے نجات حاصل کرنے کا پورا موقع بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین نے وبا سے 22 لاکھ تک امریکیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا، کورونا کے باعث جو صورتحال چل رہی تھی اس سے ہر جگہ پر لوگ مر رہے ہوتے لیکن میری گائیڈ لائن کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ آپ لوگ جہازوں اور ہوٹل کی لابیز میں لوگوں کر مرتا دیکھ رہے ہوتے، اس ماڈل کے اعتبار سے 10 لاکھ تو بہت چھوٹا نمبر ہے۔
امریکی صدر نے کورونا کے باعث 2 لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا جب کہ وائٹ ہاوس نے وائرس سے امریکا میں ڈھائی لاکھ تک اموات کا اشارہ دیا ہے۔