وائرس انسانوں کامشترکہ دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، فواد چودھری

وائرس انسانوں کامشترکہ دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، فواد چودھری
وائرس انسانوں کامشترکہ دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹ سے پروپیگنڈے کا مقصد ملک میں مسلکی منافرت اور فساد پھیلانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے اور مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کو بے نقاب کردیا، فواد چودھری نے کہا کہ کرونا وائرس کسی مذہب، مسلک، ملک یا علاقے سے تعلق نہیں رکھتا۔

وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ علی زیدی اور زلفی دونوں ناخواندہ نہیں، پروگریسو لوگ ہیں،کچھ دن پہلے میرا بھی جعلی بیان بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ دو لڑکے اس میں ملوث ہیں اور دونوں لڑکوں کا تعلق شدت پسند تنظیم سے ہے۔

جعلی اکاو¿نٹ سے اس طرح کا پروپیگنڈا کا مقصد مللک میں مسلکی منافرت اور فساد پھیلانا ہے، علی زیدی اور زلفی دونوں کوئی جاہل ملا نہیں ہیں پروگریسو لوگ ہیں، کچھ دن پہلے میرا جعلی بیان بنایا گیا کہ ملک میں کرونا شیعہ کی وجہ سے پھیلا تحقیقات کرائیں تو پتہ چلا۔

شدت پسند تنظیم کے دولڑکے تھے ایک کراچی اور دوسرا DGK جنہوں نے جعلی بیان بنایا دونوں جلد ہی جیل میں ہونگے۔ کرونا کسی مذہب ،مسلک، ملک یا علاقے سے تعلق نہیں رکھتا تمام انسانوں کا مشترکہ دشمن ہے اور سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، ایسے واہیات الزامات سے گریز کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -