کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اورمریض جان کی بازی ہار گیا ، اس کی عمر کتنی تھی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اورمریض جان کی بازی ہار گیا ، اس کی عمر کتنی تھی ...
کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اورمریض جان کی بازی ہار گیا ، اس کی عمر کتنی تھی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور شخص انتقال کر گیا ہے، جاں بحق ہونے والے مریض کی عمر 74 سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس سے آج دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ متاثرہ شخص کو 26 مارچ کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ حالیہ ہلاکت کے بعد کراچی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 627 کیسز ہیں جن میں سے 272 زائرین ہیں جو کل مریضوں کا 43 فیصد بنتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 62 کیسز ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہیں اور ک±ل کیسز کا 10 فیصد ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی منتقلی کے 293 کیسز ہیں جو ک±ل کیسز کا 47 فیصد بنتے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں۔ ہم اس بیماری کو آپ کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -