صوابی میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

صوابی میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق
صوابی میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق صوابی کے نواحی علاقے میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے ملبے تلے دبنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔
گزشتہ ماہ بھی صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔