اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا،ڈھائی کروڑ افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا۔
ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا کے ہر ملک کو خطرہ لاحق ہے ،ہر ملک میں عدم استحکام ، بدامنی اور تنازعات کھڑے ہونے کا خطرہ ہے ،
ترجمان اقوام متحدہ نے کہاہے کہ کورونا کے اثرات سے دنیا میں ڈھائی کروڑ افراد بےروزگار ہو جائیں گے،ترقی پذیر ممالک غریب ملکوں کی مدد کریں ورنہ وبا جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کا خدشہ ہے۔