کورونا سے بچاؤ اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے،عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے گریز کریں،گورنر پنجاب

کورونا سے بچاؤ اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے،عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ...
کورونا سے بچاؤ اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے،عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے گریز کریں،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہدایات کے مطابق اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے،عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے گریز کریں۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، کوروناسے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہاکہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا کو شکست دینا ہو گی،غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ یہ وقت تنقید نہیں قوم کی حفاظت اور مستحق طبقے کی مدد کرنے کا ہے،تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا بھی ساتھ دیں،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہدایات کے مطابق اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے،عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے گریز کریں۔