سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل کر دیا،عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کےلئے منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں محکمہ معدنیات میں بھرتیوں سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف صوبائی کی اپیل پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے بلوچستان کے محکمہ معدنیات میں 132 افراد کی بھرتی کا حکم معطل کر دیا،عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کےلئے منظور کرلی۔
عدالت نے صوبائی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔