سپریم کورٹ ،ہاوَسنگ سوسائٹی کے نام فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

سپریم کورٹ ،ہاوَسنگ سوسائٹی کے نام فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
سپریم کورٹ ،ہاوَسنگ سوسائٹی کے نام فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ہاوَسنگ سوسائٹی کے نام فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ہاوَسنگ سوسائٹی کے نام فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اس منصوبے کے لیے پیسے لیے جس کو بنانے کا اختیار ہی نہیں تھا،سوسائٹی کے نام پر پیسے لے لیے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت ہی نہیں لی،27سال گزرگئے پیسے لیے لوگوں کو پلاٹ نہیں ملے۔
جسٹس قاضی امین نے کہاکہ عام آدمی کی زندگی کا مقصد ہی اچھا گھر بنانا ہوتا ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ہاوَسنگ سوسائٹی کے لیے سرکار سے اجازت لینی ہوتی ہے،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ اس ملک میں قانون سے کوئی نہیں بھاگ نہیں سکتا۔
سپریم کورٹ نے ملزم ملک اللہ بخش کی درخواست ضمانت خارج کردی۔عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔