لاہورہائیکورٹ ،کورونا کے پیش نظر چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسیں وصول کرنے کا اقدام چیلنج

لاہورہائیکورٹ ،کورونا کے پیش نظر چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے ...
لاہورہائیکورٹ ،کورونا کے پیش نظر چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسیں وصول کرنے کا اقدام چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے پیش نظر چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسیں وصول کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،لاہورہائیکورٹ میں آئینی درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کے پیش نظر چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسیں وصول کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری سکولز سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا ،لاہورہائیکورٹ میں آئینی درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کا چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنا غیر آئینی اقدام ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چھٹیوں کے دوران سکولوں کو فیسیں وصول کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔