ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے امداد

ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے امداد
ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے امداد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) بین الاقوامی سطح پر پھیلنے والی کورونا وائرس کی وباءکے دوران بے شمار پاکستانی یو اے ای کے مختلف ایئرپورٹس پر پھنس گئے کیونکہ پاکستان جانے والی تمام فلائٹس فل تھیں اور جگہ نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے مسافر ایئرپورٹ پر ہی پھنس گئے۔ ایسے پاکستانی مسافروں کو اشیائے خوردونوش پہنچانے کے لئے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی نے مخیر اور درد مند لوگوں کے تعاون سے لوگوں کو راشن پہنچادیا۔

دبئی اور شمالی امارات میں مقیم ضرورتمند پاکستانیوں کو راشن میں خشک اشیاءپہنچائی جارہی ہیں۔ راشن کی فراہمی قونصلیٹ آف پاکستان دبئی میں بھی ہوئی جس میں قونصل جنرل احمد امجد علی نے خود ضرورت مند پاکستانیوں کو راشن تقسیم کیا جبکہ بہت سے لوگوں کو راشن ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔

راشن کی سپلائی کے سلسلہ میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں فون اور واٹس ایپ رابطہ نمبر کے ساتھ ای میل ایڈریس بھی دیا گیا ہے تاکہ ضرورت مند پاکستانی حصول امداد کے لئے ان سے براہ راست رابطہ کرسکیں۔ قونصلیٹ نے کہا ہے کہ حصول امداد کے سلسلہ میں قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے آپ صرف اطلاع دیں، راشن آپ کے گھر کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔ رابطہ مندرجہ ذیل واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس پر کیا جائے۔

Email:parepdubai@mofa.gov.pk, whatsApp +971-56-3962911

حالیہ مہلک وبا کے دوران روزانہ اجرت پر کام کرنے والے بہت سے پاکستانی بھی متاثر اور بے روزگار ہوئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کھانا اور امداد پہنچانے کے لئے بھی بہت سی تنظیمیں اور مخیر پاکستانی لوگ آگے آئے ہیں اور وہ بھی لوگوں کو مفت کھانا، راشن، طبی امداد اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -