پاکستان کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا،مکمل لاک ڈاوَن سے لوگ بھوک سے مر جائیں گے،سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا،مکمل لاک ڈاوَن سے لوگ بھوک سے مر جائیں ...
پاکستان کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا،مکمل لاک ڈاوَن سے لوگ بھوک سے مر جائیں گے،سینیٹر فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ لاک ڈاوَن اور کرفیو میں فرق ہے، پاکستان کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا،مکمل لاک ڈاوَن سے لوگ بھوک سے مر جائیں گے،بھارت کی مثال سب کے سامنے ہے،بھارت میں کرفیو سے لوگ بھوک سے نڈھال ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کاکہنا ہے کہ لوگ کھانا نہیں کھا سکیں گے زندہ کیسے رہیں گے؟،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کبھی ڈیٹا بیس پر کام نہیں ہوا،وزیراعظم ٹائیگر فورس سیاست سے بالا ہے،وزیراعظم ٹائیگر فورس یونین کونسل کی سطح پر ہوگی،وزیراعظم ٹائیگر فورس کا کام انتظامیہ کی معاونت کرنا ہوگا۔
فیصل جاوید نے مزید کہاہے کہ ڈیم فنڈ کی رقم ڈیم پر ہی لگے گی،اپوزیشن کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست کررہی ہے،حکومت نے سب سے پہلے عوام کو ریلیف دیا،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کےخلاف جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑسکتی،اپوزیشن کو سمجھاتے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں،لیکن اپنے بھی تنقید کررہے ہیں۔