پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پروزیراعظم کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،مریم اورنگزیب

پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پروزیراعظم کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی ...
پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پروزیراعظم کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پروزیراعظم کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کورونا شدت اختیارکررہا ہے،صحت کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ موجود نہیں، ترجمان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پروزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیراعظم پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کررہے،انہوں نے کہاکہ رجسٹرار بٹھانے سے پی ایم ڈی سی فعال نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ عوام جان سے جارہے ہیں،پوری حکومتی مشینری اپوزیشن کیخلاف متحرک ہے،نیب نیازی گھٹ جوڑ اپوزیشن اور میڈیا سے لڑرہا ہے اور عوام کورونا سے لڑ رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -