کورونا وائرس نے بڑھنا ہے لیکن یہ نہیں معلوم کتنی تیزی سے بڑھے گا:وزیراعظم عمران خان

کورونا وائرس نے بڑھنا ہے لیکن یہ نہیں معلوم کتنی تیزی سے بڑھے گا:وزیراعظم ...
کورونا وائرس نے بڑھنا ہے لیکن یہ نہیں معلوم کتنی تیزی سے بڑھے گا:وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کورونا کیخلاف جہاد میں ہیلتھ سیکٹر ہی فرنٹ لائن ہے ،پوری طرح قوم کے پیچھے کھڑے ہو کر آپ کو سپورٹ کریں گے ،ڈاکٹر نرسزاورمیڈیکل سٹاف کی مزید مدد کا سوچ رہے ہیں ،یقین دلاتا ہوں قوم اور حکومت آپ کے پیچھے کھڑی ہیں, کورونا وائرس نے بڑھنا ہے لیکن یہ نہیں معلوم کتنی تیزی سے بڑھے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کا افتتاح کردیا،اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے،وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااورکنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 15جنوری سے کورونا وائرس کےخلاف تیاری کررہے تھے،ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف یقین دہانی کراناچاہتاہوں،،چین سے کورونا آتے ہی ہم نے تیاری شروع کردی تھی ،انہوں نے کہاکہ کورونا کیخلاف جہاد میں ہیلتھ سیکٹر ہی فرنٹ لائن ہے ،بدقسمتی سے 70 سال میں ہیلتھ سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی ،سرکاری ہسپتالوںکا میعار1970 تک بہتر تھا،ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر پرکم خرچ کرنے سے پیچھے رہ گئے،کورونا کے باعث پوری دنیا میں حفاظتی سامان کی طلب بڑھ گئی،چین نے ہمیں حفاظتی سامان اورسہولیات دینے میں مدد کی،کوشش ہے ایمرجنسی اور آئی سی یو کے عملے کو سب سے پہلے حفاظتی سامان دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پوری طرح قوم کے پیچھے کھڑے ہو کر آپ کو سپورٹ کریں گے ،ڈاکٹر نرسزاورمیڈیکل سٹاف کی مزید مدد کا سوچ رہے ہیں ،ایک ہفتے میں وائرس کے پھیلاﺅ کااندازہ لگالیں گے ،خوشی قسمتی سے یورپ کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کم پھیلا ، یقین دلاتا ہوں قوم اور حکومت آپ کے پیچھے کھڑی ہیں۔ کورونا وائرس نے بڑھنا ہے،ایک ہفتے تک تناسب کا پتہ چل جائے گا،طبی عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -