ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کو واپس لانا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کو واپس لانا ہے ...
ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کو واپس لانا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کو واپس لانا ہے ،کرائسزمینجمنٹ سیل پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں ہے ،ہمارے پاس بیرون ملک پاکستانیوں کے مکمل اعداد و شمار موجود ہیں ،وزارت خارجہ میں فوری طور پر کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کورونا سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں غلام سرور،زلفی بخاری، معید یوسف اور سینئر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں بیرون ممالک پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کو واپس لانا ہے ،کرائسزمینجمنٹ سیل پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں ہے ،ہمارے پاس بیرون ملک پاکستانیوں کے مکمل اعداد و شمار موجود ہیں ،وزارت خارجہ میں فوری طور پر کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے ٹیسٹ فلائیٹ پر تمام پروٹوکول کو آزمایا ،تھائی لینڈ سے آنے والی ٹیسٹ فلائیٹ پر 170مسافر لائے گئے ،ایئرپورٹس پر کورونا کیسز کیلئے قرنطینہ اوردیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -