ایم ڈی پی ایس او غیرقانونی تعیناتی کیس،شاہد خاقان نے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم ڈی پی ایس او غیرقانونی تعیناتی کے کیس میں شاہد خاقان نے 2 ،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی تعیناتی سے متعلق نیب ریفرنس میں شاہد خاقان نے 2 ،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے،اسلام آبادہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی 4 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کی تھی ،احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو10 اپریل کو طلب کررکھا ہے ۔