پنجاب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو کس مرض کی دوائی استعمال کروائی جارہی ہے ؟ اچھی خبر آ گئی

پنجاب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو کس مرض کی دوائی استعمال ...
پنجاب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو کس مرض کی دوائی استعمال کروائی جارہی ہے ؟ اچھی خبر آ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے سی او او ڈاکٹر اسد اسلم کا کہناتھا کہ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں پر ملیریا کی دوا ستعمال کی جارہی ہے، میوہسپتال لاہور میں 15 دن میں 8 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں اور جو مریض صحت یاب ہوکرگئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا۔ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ چین میں ملیریا کی دوا کے استعمال کے بعد یہاں بھی فزیشن یہ دوا استعمال کررہے ہیں، پنجاب کے ہسپتالوں میں ملیریا کی دوا پہلے سے موجود ہے۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملیریا کی 50 ہزار سے زائد گولیاں مزید سٹاک کرلی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں سے ملیریا کی دوا غائب ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کے لیے مشروط طور پر ملیریا کی دوا استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -