سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی کیا یہ واقعی ہی اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی لاشوں کی ویڈیو ہے ؟ حقیقت سامنے آ گئی

سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی کیا یہ واقعی ہی اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے ...
سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی کیا یہ واقعی ہی اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی لاشوں کی ویڈیو ہے ؟ حقیقت سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا جہاں ڈھیروں معلومات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے وہیں اب اس پر جعلی اور بے بنیاد انفارمیشن کی بھی بھرمار ہو چکی ہے جس کے بارے میں صارفین بغیر تحقیق کیے یقین کرنا شروع کر دیتے ہیں اور وہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو تی چلی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں افراتفری پھیلنے کا بھی خدشہ پیدا ہو جاتاہے ۔
اسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ” اے ایف پی “ کی جانب سے ایک کاوش کا آغاز کیا گیاہے جہاں کورونا سے متعلق چلنے والی غلط افواہوں کی حقیقت بیان کی جاتی ہے اور صارفین کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جاتاہے ۔
کورونا وائرس اس وقت دنیا میں 42 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کو نگل چکا ہے جس کے باعث پوری دنیا میں خوف و ہراس کا عالم ہے ، کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات اس وقت اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔


سوشل میڈیا پر اٹلی کو لے کر کئی طرح کی جعلی پوسٹیں شیئر کی جارہی ہیں جن کا دراصل حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،فیس بک پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیاہے کہ لاشوں کو گڑھے کھود کر اس میں پھینکا جا رہاہے ، اس کے بارے میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ یہ لاشیں مبینہ طور پر اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والے افراد کی ہیں ۔
”لیکن یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور اس میں ذرا سی بھی حقیقت نہیں ہے ، یہ ویڈیو کلپ دراصل ” 2007 میں وبائی امراض کے پھیلاﺅ پر بننے والے امریکی ڈرامے کا ہے “ ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر 25 مارچ 2020 کو پبلش کی گئی جو کہ اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے جبکہ کم از کم 21 ہزار مرتبہ شیئر ہو چکی ہے ۔
فیس بک پر وائرل ہو نے والے 18 سیکنڈ پر مشتمل کلپ میں دکھایا گیاہے کہ ایک ٹرک میں سے لاشوں کو گڑھے میں پھینکا جا رہاہے جو کہ پلاسٹک میں لپیٹی ہوئی ہیں ، جبکہ بیک گراونڈ پر ایک دھن چل رہاہے جس کے بول کچھ یوں ہیں ” ہر خطا ءپر شرمسار ہوں میں “۔
اس پوسٹ کے ساتھ یہ افواہ یہ بھی پھیلائی جارہی ہے کہ “ یہ اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کا منظر ہے ، اس لیے گھروں میں محفوظ رہیں ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -