تبلیغی جماعت کے اراکین میں کورونا کی تشخیص ، جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ، شاندار پیغام جاری کر دیا

تبلیغی جماعت کے اراکین میں کورونا کی تشخیص ، جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ...
تبلیغی جماعت کے اراکین میں کورونا کی تشخیص ، جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ، شاندار پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رائیونڈ میں کورونا وائرس کے 27 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز اور شہر میں مکمل لاک ڈاﺅن کر کے تمام جنرل سٹورز اور دکانیں بند کروا دی ہیں جبکہ پاک فوج کے اہلکاروں اور رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث تبلیغی جماعات کے کارکنوں کو مبینہ طور پر ذمہ دار قرار دیا جارہاہے جس پر مولانا طاہر اشرفی سمیت پاکستان کی کئی بڑی شخصیات ان کے حق میں میدان میں آئیں تاہم اب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوںنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ””تبلیغی جماعت ہمارے دینی ورثے کی امین/ہمارے دینی روایات کی محافظ ہے۔ایک بین الاقوامی وباءکا اسکے چند افراد میں ہونا ایک فطری امر ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آگاہی مہم اور اس وباءسے بچاو کی تحریک میں اس جماعت کو بھی شامل کیا جائے۔کیونکہ ہم سب ایک/ایک ملک سے محبت کرنے والے مسلمان ہیں۔“

جاوید آفریدی کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ ”تبلیغی جماعت مجموعی طور پرامت اور قوم کی خیر خواہ اور ایک محب وطن جماعت ہے۔ایک بین الاقوامی وباءکا اس جماعت کے چند افراد میں پایا جانا اس جماعت کی قوم و ملک سے محبت پر کوئی شائبہ نہیں ڈال سکتی۔مجھے یقین ہے کہ مشکل کے اس گھڑی میں یہ جماعت بمع اکابر کے قوم کے ساتھ نظر آئے گی۔“

مزید :

قومی -