پی ایس ایل میں انتہائی بری کارکردگی، کیون پیٹرسن نے لائیو سیشن کے دوران احمد شہزاد کی ’عزت افزائی‘ کر دی، جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں

پی ایس ایل میں انتہائی بری کارکردگی، کیون پیٹرسن نے لائیو سیشن کے دوران احمد ...
پی ایس ایل میں انتہائی بری کارکردگی، کیون پیٹرسن نے لائیو سیشن کے دوران احمد شہزاد کی ’عزت افزائی‘ کر دی، جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیون پیٹرسن اپنے سوشل میڈیا لائیو سیشن میں پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد کا مذاق اڑاتے رہے اور بالخصوص انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فلاپ شو پر ان کی خوب کلاس لی۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندی کرتے ہوئے 7 میچز میں صرف 61 رنز بنائے جن سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرسن نے کہا کہ ”آپ بہت زیادہ فضول باتیں کر رہے ہیں جو ایک کان سے اندر اور دوسرے سے باہر جارہی ہے، بالکل ایسا ہی آپ ڈریسنگ روم میں کرتے ہیں، ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کب آپ کو سننا چاہیے کیونکہ باتوں میں ربط ہی نہیں، میں آپ کی بیٹنگ کے بارے میں پوچھ رہا ہوں کہ آپ رنز سکور کیوں نہیں کررہے۔“

انہوں نے احمد شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی صحافی نہیں، آپ کا دوست ہوں، مجھ سے ایسے بات مت کریں جیسے پریس کانفرنس میں بیٹھے ہوں، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ رنز سکور کیوں نہیں کررہے، انہیں اس بات میں دلچسپی نہیں کہ آپ کتنی محنت کرتے ہیں۔ پیٹرسن نے احمد شہزاد کے بالوں کے سٹائل کا بھی مذاق اڑایا، اس دوران خود غائب دماغی میں پاکستانی بیٹسمین پی ایس ایل کو ’آئی پی ایل‘ کہہ گئے جس پر سوشل میڈیا پر بھی ان کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -