کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کے کیس کس علاقے میں رپورٹ ہوئے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کے کیس کس علاقے میں رپورٹ ہوئے ؟ بڑا دعویٰ سامنے ...
کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کے کیس کس علاقے میں رپورٹ ہوئے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سب سے زیادہ کیسز کراچی میں صدر کے علاقے سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 64 بتائی جارہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 58 کیس گلشن اقبال، 35 نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ میں 17 کیس رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ جمشید ٹاو¿ن 15، ملیر 10،سائٹ گڈاپ کورنگی اورلانڈھی سے 2،2 کیس رپورٹ ہوئے۔ذرائع کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں 64.18 فیصد مرد اور 35.82 فیصد خواتین شامل ہیں۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 650 سے زائد ہے جب کہ ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا، اس کے علاوہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے 54 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -