وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس جاری ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور اعلیٰ عسکری و سول حکام اجلاس میں شریک ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں متاثرہ افراد کیلئے میڈیکل سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی ۔
اجلاس میں اپریل کے بعد لاک ڈاﺅن میں مزید توسیع یانرمی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں،اجلاس میں ملک میں اشیا ضروریہ کی ترسیل غذائی اجناس کی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس میں ٹرانسپورٹیشن اور تعمیراتی شعبے کے امور پر غور کیا جائے گا۔