کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان ہسپتال کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے تو انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی فوجی افسر سے ہاتھ ملانا چاہا لیکن پھر کیا ہوا ؟

کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان ہسپتال کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے تو انہوں ...
کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان ہسپتال کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے تو انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی فوجی افسر سے ہاتھ ملانا چاہا لیکن پھر کیا ہوا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے آج راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے توسیع کے منصوبے کاافتتاح کر دیاہے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب بھی کیا تاہم اس دوران ان کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں کیونکہ انہوں نے ماسک نہیں پہن رکھا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کو لاک ڈاﺅن کے دوران گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے اور کہاجارہاہے کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں ۔ کورونا کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج راولپنڈی میں ہسپتال کے افتتاح کے دوران کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور ماسک بھی نہ پہنا ۔
عمران خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ گاڑی سے اترتے ہیں تو آگے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پاک فوج کے افسران کے ہمراہ ان کا ستقبال کرنے کیلئے موجود ہوتے ہیں ۔ عمران خان مسرت کا اظہار کرتے ہوئے روٹین کے مطابق پاک فوج کے افسر سے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھاتے ہیں تو وہ افسر وزیراعظم عمران خان کی صحت کا خیال کرتے ہوئے پروٹوکول کو مد نظر رکھتے ہوئے رک جاتا ہے جس پر عمران خان مسکراتے ہیں اور احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہاتھ واپس کھینچ لیتے ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلا تو اندازہ تھا کہ پاکستان بھی آئے گا، 15 جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے بڑھنا ہے، کس تیزی سے بڑھنا ہے یہ نہیں پتہ تاہم ساری جگہوں سے ڈیٹا آرہا ہے اور ایک ہفتے بعد اس کا بھی اندازہ ہوجائے گا۔

مزید :

قومی -