’لیڈر وہی ہوتا جو اپنا سب کچھ قوم پر وار دیتا ہے،مجھے یقین ہے کہ عمران خان بنی گالہ والا گھر۔ ۔۔ ‘معروف صحافی نے طنز کے نشتر چلادیئے

’لیڈر وہی ہوتا جو اپنا سب کچھ قوم پر وار دیتا ہے،مجھے یقین ہے کہ عمران خان ...
’لیڈر وہی ہوتا جو اپنا سب کچھ قوم پر وار دیتا ہے،مجھے یقین ہے کہ عمران خان بنی گالہ والا گھر۔ ۔۔ ‘معروف صحافی نے طنز کے نشتر چلادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے مریضوں کی تعداد پونے نو لاکھ تک جا پہنچی ہے اور پاکستان میں بھی 26افراد جاں بحق ہوچکے، ایسے میں وزیراعظم ریلیف فنڈ بھی قائم کردیاگیاجس میں لوگوں سے عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
ایسے میں سینئر صحافی اسد علی طور نے لکھا کہ ” مجھے مجھے یقین ہے وزیراعظم عمران خان آج اپناتین سو کنال کا بنی گالہ والا گھر بیچ کر کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروا دیں گے، اور لندن سے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان بلا کر ٹائیگر فورس کا حصہ بنا دیں گے کیونکہ لیڈر وہی ہوتا جو اپنا سب کچھ قوم پر وار دیتا ہے!