ترکی  میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیا

ترکی  میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیا
ترکی  میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی طرح برادر اسلامی ملک ترکی میں بھی کورونا وائرس نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث ترکی دنیا کا کورونا سے متاثر ہونے والا 12 واں بڑا ملک بن گیا ہے۔

ترکی میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 13 ہزار 531 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہاں اب تک 214 افراد ایسے ہیں جو اس وبا کا نشانہ بنے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 243 ہے جبکہ 847 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ترکی میں صدر طیب اردگان نے ریلیف فنڈ قائم کرکے لوگوں سے اس میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس فنڈ مہم کو ہم خود ہی اپنے لیے کافی ہیں کا نام دیا ہے ۔ صدر اردگان نے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنی 7 مہینے کی تنخواہ بھی جمع کرادی ہے جبکہ کابینہ کے باقی ارکان بھی اس میں فنڈ جمع کرا رہے ہیں۔