’میک اپ کریں اور شوہروں کو تنگ نہ کریں‘ لاک ڈاﺅن کے دوران ملائیشین حکومت کو اپنے مشوروں پر معافی مانگنا پڑ گئی

’میک اپ کریں اور شوہروں کو تنگ نہ کریں‘ لاک ڈاﺅن کے دوران ملائیشین حکومت کو ...
’میک اپ کریں اور شوہروں کو تنگ نہ کریں‘ لاک ڈاﺅن کے دوران ملائیشین حکومت کو اپنے مشوروں پر معافی مانگنا پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی حکومتیں اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق ہدایات دے رہی ہیں لیکن ملائیشیاءکی حکومت نے کچھ ایسی مضحکہ خیز ہدایات جاری کر دیں کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔دی گارڈین کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت کی طرف سے دیگر ہدایات کے ساتھ بیویوں کو تلقین کی گئی کہ وہ لاک ڈاﺅن کے دنوں میں میک اپ کریں، صاف ستھرے کپڑے پہنیں اور بن سنور کر گھر میں رہیں تاکہ ان کے شوہر کا دل گھر میں لگا رہے۔
وزارت کی طرف سے خواتین کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ اپنے شوہروں کو تنگ مت کریں ورنہ وہ گھروں سے باہر نکلنے کو ترجیح دینے لگیں گے۔ ویمنز منسٹری کی طرف سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر خواتین کو ایسی ہی ہدایات کی گئیں جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور وزارتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، جس پر حکام نے اب عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ وزارت صحت اور وزارت خواتین کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ ”ان ہدایات کا مقصد گھر میں ایک اچھا ماحول قائم رکھنے کی تلقین کرنا تھا تاکہ لاک ڈاﺅن کے ان دنوں میں، کئی دن تک میاں بیوی کو مسلسل ایک ساتھ رہنا ہے، ان کا تعلق خوشگوار رہے ۔بہرحال جن لوگوں کے اس سے جذبات مجروح ہوئے ہیں ہم ان سے معذرت خواہ ہیں۔“