ماسک نہیں ہیں تو امریکی شہری سکارف پہن لیں ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

ماسک نہیں ہیں تو امریکی شہری سکارف پہن لیں ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے سامنے ...
ماسک نہیں ہیں تو امریکی شہری سکارف پہن لیں ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے پیشِ نظر لوگوں کو سکارف پہننے کا مشورہ دے دیا۔امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں اب تک اپنے قدم رکھ چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں فیس ماسکس، سینی ٹائزرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

؂غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچنے کے لیے سکارف بھی پہن سکتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس سکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان سکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔ٹرمپ نے لوگوں کو سکارف پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا صرف مختصر عرصے کے لیے کرنا ہو گا۔اس سے قبل امریکی محکمہ صحت کے ترجمان کی جانب سے امریکیوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت تک فیس ماسک کا استعمال نہ کریں جب تک وہ بیمار نہ ہوں مگر اب وہ یہ سوچ رہے کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے فیس ماسک پہنیں۔

مزید :

کورونا وائرس -