ایشیا منی نے یو بی ایل کو پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دے دیا

ایشیا منی نے یو بی ایل کو پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دے دیا
ایشیا منی نے یو بی ایل کو پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورو منی کے ایسوسی ایٹ ادارے ایشیا منی نے یو بی ایل کو پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دے دیا۔

یو بی ایل پاکستان کا جدید ترین اور اختراعات میں تیز ترین بینک ہے جو سبک رفتاری سے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ دے رہا ہے۔  بینک نے ڈیجیٹل ڈیزائن لیب بنائی ہے جس کے ذریعے تیزی سے معاملات کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے۔جنوری 2020 میں یو بی ایل کے ڈیجیٹل کسٹمرز کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر گئی اور گزشتہ برس اس کا ڈیجیٹل پورٹ فولیو تین گنا بڑھا۔

یو بی ایل کی ڈیجیٹل بینکنگ کے سربراہ شرجیل شاہد کا کہنا ہے کہ کسٹمرز یو بی ایل کی ڈیجیٹل پالیسی کے مداح ہوچکے ہیں  جس کے باعث اس کی بینکنگ میں نہ صرف تین گنا اضافہ ہوا ہے بلکہ یو بی ایل کی ایپ بھی پلے سٹور پر ٹاپ ریٹنگ ایپ بن گئی ہے۔

یو بی ایل کی صدر اور سی ای او سیما کامل کا کہنا ہے کہ ایشیا منی کی جانب سے بینک کو ایوارڈ سے نوازنا بہت بڑی کامیابی ہے، موجودہ عالمی صورتحال میں بینک اپنے لاکھوں صارفین کو کووڈ 19 سے ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے ہی بچا رہا ہے، اس طرح کے اعزازات سے ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبے میں مستقبل میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید :

بزنس -